اپنے ہمسفر سے لڑکیوں کو دور رکھنے کیلئے اس خاتون نے انوکھا ترین طریقہ نکال لیا، ایسا طریقہ کہ مرد دیکھ کر ہی گھبراجائیں

اپنے ہمسفر سے لڑکیوں کو دور رکھنے کیلئے اس خاتون نے انوکھا ترین طریقہ نکال ...
اپنے ہمسفر سے لڑکیوں کو دور رکھنے کیلئے اس خاتون نے انوکھا ترین طریقہ نکال لیا، ایسا طریقہ کہ مرد دیکھ کر ہی گھبراجائیں

  

لندن(نیوزڈیسک)لڑکیوں کو ہمیشہ یہ ڈر رہتا ہے کہ کہیں ان کے ہمسفر کے پیچھے کوئی دوسری خاتون نہ لگ جائے اور اس لئے وہ کئی طرح کے ہتھکنڈے آزماتی ہیں لیکن ایک لڑکی نے تو کمال ہی کردیااور ایسا طریقہ متعارف کروادیا کہ جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

اس خاتون نے اپنے ہمسفر کے لئے ایسی ٹی شرٹ ڈیزائن کروائی جس پر اس لڑکی کی تین تصاویر لگی ہوئی ہیں اور شرٹ کے اگلے حصے پر واضح طور پر لکھا ہے کہ ’اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت قریب ہیں۔میری گرل فرینڈ ہے۔‘

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لڑکے کے چہرہ کے تاثرات کچھ زیادہ اچھے نہیں لیکن خاتون اس لئے خوش ہے کہ اس طرح وہ خواتین کو اپنے ہمسفر سے دور رکھ سکے گی۔یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی نے ایسی حرکت کی ہو،سال گذشتہ میں ایک باپ نے اپنی بیٹی کے لئے بھی ایسی شرٹ تیار کی تھی جس میں لڑکوں کو متنبہہ کیا گیا تھا کہ وہ اس کی بیٹی سے دور رہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -