وانا اور کند پہاڑ پر جیٹ طیاروں کی بمباری، 25 شدت پسند مارے گئے
شمالی وزیر ستان(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیر ستان کے علاقے وانا اورکند میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 25 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر وانااور کند پہاڑ میں 2 فضائی کارروائیاں کی گئیں جس میں جیٹ طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فضائیہ کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 15 جبکہ دوسری کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 8 ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں جبکہ متعدددہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

