اس طالبعلم نے یونیورسٹی میں بیٹھے بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر کروڑوں روپے کما لیے ، کیا کام کرتا رہا؟ جان کر آپ بھی ذہانت کی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اس طالبعلم نے یونیورسٹی میں بیٹھے بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ ...
اس طالبعلم نے یونیورسٹی میں بیٹھے بیٹھے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر کروڑوں روپے کما لیے ، کیا کام کرتا رہا؟ جان کر آپ بھی ذہانت کی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) پڑھائی کے دوران طالب علم اپنے والدین پر انحصار کرتے ہیں یا پھر قرض اٹھاتے ہیں لیکن سکاٹ لینڈ میں تعلیم پانے والا یہ بھارتی طالب علم یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر ایک ایسا کام کرتا رہا کہ نہ صرف اپنا خرچ خود اٹھایا بلکہ کروڑوں روپے کما لیے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 22سالہ انمول سریواتس کا تعلق بھارتی شہر بنگلورسے ہے اور سکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ انٹرنیٹ پر ’پوکر‘ (Poker)کھیلتا رہا اور اب تک اس گیم سے 80ہزار پاؤنڈ (تقریباً 1کروڑ ساڑھے 4لاکھ روپے) کما چکا ہے۔

مجھے جنرل قمر جاوید باجوہ کے فیصلے پر خوشی ہوئی ،اس موقعے کو ضائع نہیں کرنا چاہیے:جنرل (ر)اعجاز اعوان

ریاضی میں گریجوایشن کرنے والے انمول میں نمبروں سے کھیلنے کی بے مثال صلاحیتیں ہیں اور وہ بہت چھوٹی عمر سے یہ گیم کھیلتا آ رہا ہے۔وہ 15سال کا تھا جب اس کے والد نے اسے ایک ہزار روپیہ دیا اور اس نے یہ رقم پوکر میں لگا کر 32ہزار روپے کما لیے۔ وہیں سے اسے اس گیم کا چسکا پڑ گیا اور اب تک کھیلتا آ رہا ہے۔انمول کا کہنا ہے کہ ’’میں اپنے تمام اخراجات اسی گیم سے پورے کرتا ہوں اور اضافی رقم بھی کما لیتا ہوں، مگر میں جانتا ہوں کہ اس میں بہت جلدی رقم سے ہاتھ دھونے کا امکان بھی موجود ہے۔اس لیے میں بہت زیادہ رقم داؤ پر نہیں لگاتا۔میں زیادہ لالچ کرنے کی بجائے اپنی زندگی کو قدرے بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔اس گیم سے ایک بار میں نے ایک ساتھ 6ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7لاکھ 83ہزار روپے) کمائے تھے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -