ملکی قرضے اور واجبات 231کھرب روپے سے تجاوز کر گئے : سٹیٹ بینک

ملکی قرضے اور واجبات 231کھرب روپے سے تجاوز کر گئے : سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال2016-17 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام پر پاکستان کے قرضے اور واجبات سال کے دوران 21 کھرب 8 ارب روپے بڑھ گئے ہیں اور انکا مجموعی حجم 231 کھرب 43 ارب روپے ہو گیاہے۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق واجب الادا قرضوں اور واجبات کا مجموعی حجم جی ڈی پی کے 69.1 فیصد رہا اندرونی قرضے 13 کھرب 13 ارب روپے کے اضافے سے 141 کھرب 92 ارب 60 کروڑ روپے اور آئی ایم ایف کا قرضہ شامل کر کے بیرونی قرضے 484 ارب روپے کے اضافے سے 60 کھرب 79 ارب 70 کروڑ روپے رہے۔ حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے اندرونی اور بیرونی قرضے 175 ارب روپے کے اضافے سے 9 کھرب 23 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ نجی شعبے کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 98 ارب روپے کے اضافے سے 7 کھرب 24 ارب روپے ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 23.2 فیصد ہیں۔

مزید :

کامرس -