جرمنی میں تجارتی نمائش’’انوگا2017ء‘‘ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب
اسلام آباد(اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی5 روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش’’انوگا2017ء‘‘ میں شرکت کیلئے 8 مارچ2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کھانے کی اشیاء تیار کھانے، مشروبات ، پولٹری، ڈیری مصنوعات ، مچھلی، منجمد غذائی اشیاء، گوشت کی مصنوعات، بیکری، مٹھائیاں، پھل و سبزیاں، آئس کریم ، صنعتی کوکنگ آئل، کیٹرنگ اور فرنچائزنگ وغیرہ کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادراے شرکت کے ذریعہ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے کے علاوہ اپنی مصنوعات کی نمائش بھی کرسکیں گے۔
جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش کا آغاز7 اکتوبر2017ء کو جرمنی کے شہر کولون میں ہوگا جو پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد11اکتوبر2017ء کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔