شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی:جے سوریا
کولمبو(اے این این)سری لنکاکے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے شاہدآفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کے ساتھ شاندار یادیں وابستہ ہیں اور شاہد آفریدی نے کھیل کو بدلنے میں مدد کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریانے شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ شاہد آفریدی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتاہوں۔انھوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کے ساتھ اچھی یادوں کاشکرگزار ہوں۔انھوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی۔شاہد آفریدی نے بھی سنتھ کے ٹویٹ کابھرپورجواب دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں۔ انھوں نے مزید کہاکہ میں نے وہ کچھ ختم کیا جو آپ نے شروع کیاتھا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہونے کا اعلان کردیاہے۔