بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے شروع ہوگا

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پونے (اے این این)بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)جمعرات سے پونے میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 23سے 27فروری تک پونے ، دوسرا ٹیسٹ 4سے 8مارچ تک بنگلور،تیسرا ٹیسٹ 16سے 20مارچ تک رانچی ،چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25سے 29مارچ تک دھرمشالا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کانٹے دار ہوگی ۔