مانچسٹر یونائیٹڈ ایف اے فٹ بال کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

مانچسٹر یونائیٹڈ ایف اے فٹ بال کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) آرسنل کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم ایف اے فٹ بال کپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے پانچویں راؤنڈ میں بلیک برن کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایف اے فٹ بال کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے پانچویں راؤنڈ میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بلیک برن کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے بیلک برن کی ٹیم کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔ میچ کے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔ بلیک برن کی طرف سے پہلا گول ڈینی گراہم نے میچ کے 17 ویں منٹ پر کیا ۔
بعد میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی طر ف 27 ویں منٹ میں مارکوس راشفورڈ نے ایک گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ ہاف کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے ذلاٹان نے 75 ویں منٹ میں ایک گول کرکے مقابلہ 2-1 کر دیا۔ یوں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے بلیک برن کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔