شاہ فیصل کرکٹ کلب نے بوستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) شاہ فیصل کرکٹ کلب گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شاہ فیصل کرکٹ کلب نے بوستان کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بوستان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ عبدالخالق نے 63، محمد مشرف 30، محمد شافع 26 اور عماد بٹ نے 21 رنز بنائے۔ شاہ فیصل کرکٹ کلب کی جانب سے علی شاہ نے عمدہ باؤلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 4، جواد 3 اور ساجد لطیف نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں شاہ فیصل کرکٹ کلب نے 29 اوورز میں 1کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ سلطان رانجھانے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز ناٹ آؤٹ، ابرارالحق 40 ناٹ آؤٹ اور عامر سہیل نے 31 رنز بنائے۔
Ba