پی ایس ایل ،رمیز راجہ کے منہ سے بھی ’’جگتیں ‘‘نکلنے لگیں

پی ایس ایل ،رمیز راجہ کے منہ سے بھی ’’جگتیں ‘‘نکلنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ(اے این این)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے سلی پوائنٹ کی کامیابی کے بعد ایک اور دلچسپ سیگمنٹ شروع کیا ہے جس کا نام ہے ’’کرکٹر کا نام بوجھیں‘‘۔ اس نئے سیگمنٹ میں رمیز راجہ ایک امیدوار کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر مختلف جملے بتا کر یہ پوچھتے ہیں کہ وہ ایسا کس کرکٹر کے بارے میں کہہ رہے ہیں۔ رمیز راجہ نے اس سیگمنٹ کیلئے انتخاب کیا۔ نتاشا کا جن سے کئی سوال کئے گئے تاہم ان میں ایک سوال ایسا بھی تھا جس کی رمیز راجہ کو وضاحت کرنا پڑی اور جس انداز میں انہوں نے یہ رمیز راجہ نے سوال پوچھا کہ آؤٹ ہونے کے بعد کون سا کرکٹر ایسی شکل بناتا ہے جیسے اپنے سے متعلق ہونے والے تمام فیصلوں پر سوالیہ نشان لگاتا ہوں۔ نتاشا نے جواب دیا کہ وہ تو ہر کوئی بناتا ہے جس پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نہیں ایسی کوئی نہیں بناتا، نتاشا نے بھی تجسس کے بارے میں پوچھ لیا کہ کیسے؟ تو رمیز راجہ نے دلچسپ وضاحت بیان کر ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی ویگن کا ایکسیڈنٹ ہوتا ہے تو جیسے اس کا فرنٹ بن جاتا ہے، ویسی شکل بنا لیتا ہے۔