ڈی ویلیئرز کو ون ڈے میں 9ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے پانچ رنزدرکار
کرائسٹ چرچ(اے این این)جنوبی افریقہ کے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کو ون میں 9ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 5رنز درکار ہیں ۔ اسی طرح وہ یہ اعزازحاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 18ویں بلے باز بن جائیں گے ۔امید ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ 33سالہ ڈی ویلیئرز نے 2005میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا ۔ اپنے منفرد بیٹنگ سٹائل کی وجہ سے وہ 360کے نام سے مشہور ہیں ۔
انہیں ون میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے وہ اب تک 212میچز میں 53.91کی اوسط سے 8995رنز سکور کرچکے ہیں ۔