وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین نے 27فروری سے کلاسوں کا بائیکاٹ اور امتحانی ڈیوٹیاں دینے سے انکار کی دھمکی دے دی

وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین نے 27فروری سے کلاسوں کا بائیکاٹ اور ...
وفاقی تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین نے 27فروری سے کلاسوں کا بائیکاٹ اور امتحانی ڈیوٹیاں دینے سے انکار کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجز ملازمین نے گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، وزارت کیڈکی جانب سے مستقل نہ کیے جانے سمیت قوم کو معماروں کو درپیش مسائل کے پیش نظر شدید احتجاج کرتے ہوئے ستائیس فروری سے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں کلاسوں کا بائیکاٹ اور امتحانی ڈیوٹیاں دینے سے انکار کی دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ عرصہ دراز سے تدریسی خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی عمل میں لائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ)کے ذیلی ادارے وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے تدریسی و غیر تدریسی دیہاڑی دار ملازمین کے نمائندوں کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں مذکورہ ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہ ملنے پر شدید برہمی کااظہار کیا گیا کیونکہ اس عمل سے قوم کے معماروں کے چولہے ٹھنڈ ے اور روز مرہ معمولات شدید متاثر ہورہے ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ اگر وزارت کیڈ ان ملازمین کی شنوائی کرتے ہوئے انہیں مستقل کرنے اور تنخواہیں جاری نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہتی ہے تو ستائیس فروری کو شہربھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ٹھپ کردی جائیں گی جبکہ اس دوران بچوں کے سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی ڈیوٹیاں بھی ادا نہیں کی جائیں گی ۔دوسری جانب یہ بھی معلوم ہواہے کہ وزارت کیڈ حکام نے ملازمین کی تنخواہوں کے متعلق ایک اور سمری وزارت خزانہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری نے وزارت کے حکام سے کہاہے کہ وہ سمری تیار کرکے دیں جسے وہ خود وزیر خزانہ اسحق ڈارسے ذاتی حیثیت میں ملاقات کرکے اسے منظور کرائیں گے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت خزانہ ڈیلیویجز ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق وزارت کیڈ کی جانب سے بجھوائی گئی سمری کو مسترد کرچکی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -