’’جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ 100کروڑ کلب میں شامل
ممبئی (شوبز ڈیسک)اکشے کمار کی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ نے ریلیز کے 12دنوں میں 100کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ 10فروری کو ریلیز ہوئی تھی۔فلم کی کامیابی میں اکشے کمار، ہما قریشی، سوربھ شکلا اور انوکپور کا بھی اہم کردار ہے ۔فلم بنانے پر 100کروڑ خرچ ہوئے تھے ۔اکشے کی یہ لگاتار چوتھی فلم ہے جس نے 100کروڑکا بزنس کیا ہے ۔اکشے کی تین مزید فلمیں رواں سال میں ریلیز ہو ں گی ۔