فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،ذویا قاضی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ذویا قاضی نے کہا فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے‘فنکار عالمی سطح پر ملک کی پہچان ہو تے ہیں۔اگر پاکستان میں سیکیورٹی کی یہی صورتحال رہی تو بہت جلد سینئر اور جونیئر فنکار ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گئے۔ ذویا قاضی نے کہا پاکستان کے فنکار دنیا بھر میں اپنے کام کی بدولت منفرد پہچان رکھتے ہیں ۔بھارتی فلم پروڈیوسر ہمارے کام کی وجہ سے ہمیں اپنی فلمیں میں جگہ دیتے ہیں۔لیکن اب شوبز انڈسٹری نے انڈین فلموں کا مکمل بائیکاٹ کردیا ہے ۔حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ فنکاروں کے تحفظ کا بل فوری منظور کیا جائے تاکہ فنکار ملک چھوڑنے پر مجبور نہ ہو سکے۔
Bac