نئے فنکاروں کی تربیت کیلئے سٹیج بہترین درس گاہ ہے،سخاوت ناز

نئے فنکاروں کی تربیت کیلئے سٹیج بہترین درس گاہ ہے،سخاوت ناز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) نامور کامیڈین سخاوت ناز نے کہا ہے کہ نئے فنکاروں کی بنیادی تربیت کے لئے سٹیج بہترین درس گاہ ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا نہیں چاہتے ، دور حاضر کا موجودہ تھیٹر بگاڑ کا شکار ہو چکا ہے ،نان پروفیشنل لوگوں نے تھیٹر کی بربادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے فنکار انتہائی باصلاحیت اور اپنے کام سے عشق کرنے والے لوگ تھے مگر نئے فنکار اپنے سینئرز سے کچھ سیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔سخاوت ناز کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو بڑھاپے میں جوانی کی نسبت زیادہ توجہ اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے مگر افسوس کہ سینئرز کو ہر طرف سے نظر انداز کیا جا تا ہے ۔ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ان کو پڑھاپے میں کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے ۔

مزید :

کلچر -