نواز صدیقی کا فلم "ٹائیگر زندہ ہے " میں اداکاری سے انکار

نواز صدیقی کا فلم "ٹائیگر زندہ ہے " میں اداکاری سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں اپنی مصروفیات کے باعث "ایک تھا ٹائیگر " کے سیکوئل "ٹائیگر زندہ ہے " میں اداکاری سے انکار کر دیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے فلم "کک " اور " بجرنگی بھائی جان " میں سلمان خان کے ساتھ کام کیا اور اب فلمساز علی عباس ظفر نے انہیں اپنی فلم "ایک تھا ٹائیگر " کے سیکوئل "ٹائیگر زندہ ہے " میں اداکاری کی پیشکش کی ہے لیکن تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق نواز الدین صدیقی کے پاس مصروفیات کے باعث علی عباس کی پیشکش کو قبول کرنے کے لئے اس سال کوئی تاریخ نہیں ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ نواز بجرنگی بھائی جان سلمان خان کی فلم کے لئے وقت نکال سکیں گے ۔

مزید :

کلچر -