حریت کانفرنس (گ)کے وفد کا شہیدکے والد عبدالکبیر کے وفات پر اظہارِ تعزیت

حریت کانفرنس (گ)کے وفد کا شہیدکے والد عبدالکبیر کے وفات پر اظہارِ تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی)تحریک حریت جموں کشمیر کے چیرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پر عبدالحمید ماگرے، شاہ ولی محمد اور دیگر افراد پر مشتمل وفد نے عبدالکبیر چک ڈانگرپورہ سوپور کی وفات پر لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ شاہ ولی محمد نے اس موقع پر تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی تحریکی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک دین پسند ہونے کے ساتھ ساتھ تحریکِ آزادی کے بھی شیدائی تھے، جبکہ موصوف کا ایک لخت جگر بھی تحریکِ آزادی کی راہ میں شہید ہوا ہے۔ وفد نے مرحوم کے حق میں جنت نشینی کی دُعا کی۔
ایک اور وفد نے قائمقام صدرِ ضلع کپواڑہ منظور احمد کی قیادت میں محمد یوسف شاہ گنڈ چوگل کی وفات پر تعزیتی مجلس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صدورِ تحصیلات اور ارکان بھی موجود تھے۔درایں اثنا صدرِ ضلع سرینگر راجہ معراج الدین کی قیادت میں ایک وفد نے جاوید فاضلی کی دس سال بعد رہائی پانے پر اُن کو مبارکباد دی اور یاد رہے کہ جاوید فاضلی اور محمد رفیق شاہ اور طارق احمد گزشتہ دس سال سے تہار جیل میں فرضی الزامات کے تحت بند تھے۔

مزید :

عالمی منظر -