مقبوضہ جموں وکشمیر میں 2871کنال وقف اراضی بھارتی فوج کے قبضے کا انکشاف

مقبوضہ جموں وکشمیر میں 2871کنال وقف اراضی بھارتی فوج کے قبضے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (کے پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں2871کنال اراضی بھارتی فوج کے قبضے کا انکشاف ۔سرکاری ذرائع کے مطابق 2719کنال وقف اراضی فورسز جبکہ 152کنال اراضی ریاستی پولیس کے زیر قبضہ ہے ۔اسی طرح 3261کنال وقف اراضی مختلف محکمہ جات کے زیر تصرب بھی ہے ۔ اراضی پر قبضہ چھڑانے کیلئے محکمہ داخلہ سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ذرائع نے کچھ ایک اضلاع کے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر ضلع میں 28کنال 19مرلہ ،اننت ناگ میں 132کنال 1مرلہ ، بانڈی پورہ میں 9کنال 6مرلہ، کرناہ تحصیل میں 29کنال 13مرلہ اراضی فوج اور دیگر فورسز ایجنسیوں کے زیر قبضہ ہے جبکہ ضلع جموں میں 521کنال 9مرلہ ،اکھنور تحصیل میں 232کنال 5مرحلہ ، تحصیل سانبہ میں 44کنال 18مرلہ ، کٹھوعہ میں 8کنال 7مرلہ ، تحصیل ہیرا نگر میں 37کنال 10مرلہ ، پونچھ میں 270کنال 14مرلہ ،تحصیل سرنکوٹ میں 8کنال 18مرلہ، مینڈھر میں 88کنال، راجوری میں 424کنال 4مرلہ ،تحصیل سندر بنی میں 8کنال 6مرلہ ،تحصیل نوشہرہ میں 19کنال 5مرلہ، ادھمپور میں 17کنال 2مرلہ اراضی وقف پر قبضہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اربوں روپے کی اراضی سے قبضہ چھڑانے میں بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی بھی سنجیدگی نہیں دکھائی دی جا رہی ہے ۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ وقف اراضی مختلف سرکاری محکموں کے زیر تصرف بھی ہے۔ وقف اثاثوں پر قابض افرادسے کرایہ ادا کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ اراضی واپس لینے اور قابضین سے اس کا معاوضہ دصولکرنے میں بری طرح سے ناکام ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -