ایک لاکھ 30 ہزار اساتذہ کو یکساں ترقی کا حق دینے کا فیصلہ
ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت پنجاب کے ایک لاکھ 30 ہزار ای ایس ٹی اساتذہ کو یکساں ترقی کا حق دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ‘بتایا گیا ہے کہ ای ایس ٹی اساتذہ جنرل ‘ سائنس ‘میتھ‘ فزیکل‘ اے ٹی ‘ اوٹی ‘ ڈرائنگ کی سنیارٹی یکساں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر ان کی سکیل اپ گریڈیشن اور پرموشن ہو گی‘اس سے قبل ای ایس ٹی اساتذہ کی سنیارٹی الگ الگ بنتی تھی‘کسی کو جلد اور کسی کو دیر سے ترقی ملتی تھی‘کوئی آگے نکل جاتا تھا اور کوئی پیچھے رہ جاتا تھا‘اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کے حکام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ لاہور میں ہوئی جس میں درج بالا فیصلہ کیا گیا۔