تھر والوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے تیار‘ مزید ظلم برداشت نہیں کرینگے‘ شاہ محمود
کراچی(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے تھرپارکر کے مختلف گاؤں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے لوگوں پر اب ظلم نہیں ہونے دیں گے جو لوگ تھر کے لوگوں کو بھوک پیاس سے مار کر انہیں اپنے حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں انہیں تھر کے لوگ ڈٹ کر جواب دیں اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ ، ایم این اے کاظم (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
علی شاہ ، جئے پرکاش اکرانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب وہ دور نہیں جب ظالمانہ نظام کے حامی مظلوموں پر ظلم کرتے تھے اور انہیں غلام بنا کر رکھتے تھے تھر کے لوگ محب وطن اور وفادار ہیں جب ظلم بڑھتا ہے اور اپنی انتہا کو پہچتا ہے تو بغاوت جنم لیتی ہے اور اس ظالمانہ نظام کے خلاف ہمیں اس بغاوت کی ضرورت ہے تھر کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ظلم کے سامنے ڈٹ جائیں اور ان قوتوں کا متحد ہوکر مقابلہ کریں متحد ہوکر ان قوتوں کو جواب دیں جو تمہاری صفوں میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں سندھ کے اندر لوگوں کو حق سے محروم رکھا گیا ہے پاکستان تحریک انصاف اس ظالمانہ نظام کے خلاف میدان میں ہے تھر کے لوگوں کو اپنی منزل خد طئے کرنی ہے میں تھر کے لوگوں کا مقدمہ لڑنے کے لیے تیار ہوں اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ معاملے میں جیت عوام کی ہوگی ساری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ایک حاکم وقت نے ملک کا پیسہ لوٹا اور باہر کے ملکوں میں جائیدادیں بنائی یہ پیسہ غریب مزدور محنت کش طبقے کا ہے پاکستان کی عوام کا ہے جو انہوں نے چوری کیاہم نے تمام اداروں سے رجوع کیا مگر کہیں انصاف نہیں ملا پھر ہم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ کھٹایا اور اب پانامہ کیس آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اب ان کی پکڑ ہوچکی ہے سندھ سمیت پورے ملک میں تحریک انصاف کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے عوام کو مایوس نہیں کریں گے ان کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑتے رہیں گے تحریک انصا ف کے چھاچھرو میں جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے پی ٹی آئی سندھ کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے جلسے گاہ کا معائنہ کیا ۔