ملتان گیریثرن کی تزئین و آرائش کیلئے بڑے پیمانے پر ٹیولپ پودے لگائے گئے

ملتان گیریثرن کی تزئین و آرائش کیلئے بڑے پیمانے پر ٹیولپ پودے لگائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(پ ر) ملتان گیریثرن کی تزئین و آرائش کیلئے بڑے پیمانے پر ٹیولپ پودوں کی افزائش کی گئی جس کیلئے چمن زار عسکری جھیل کے ساتھ ٹیولپ پودوں کی افزائش کا بندوبست کیا ہے یہ اقدامات جہاں علاقہ کی خوبصورت تزئی و آرئش میں معاون ہیں وہاں عوام کیلئے صحت افزاء نظاروں کا (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
سامان بھی ہیں رواں سال قریب 1 لاکھ سے زائد 13اقسام کے ترکی سے درآمد ٹیولپس پودوں کی افزائش کا بندوست کیا جو بدلتے موسم میں اپنی بہار دکھا رہے ہیں ٹیولپ کا شمار دنیا کے چند خوبصورت اور مشہور پھولوں میں ہوتا ہے جس کی افزائش پاکستان بالخصوص ملتان میں انتہائی مشکل کام سمجھا جاتا رہا ہے کیونکہ ٹیولپ کو اپنی افزائش کیلئے 15 سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت کی مسلسل ضرورت رہتی ہے لیکن رواں سال اسکی رنگینی ماحول کو تروتازہ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔