فوڈ اتھارٹی ملتان کی کارروائی‘ 4 اشیاء کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے

فوڈ اتھارٹی ملتان کی کارروائی‘ 4 اشیاء کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی ملتان کی ٹیم نے وہاڑی روڈواپڈاگرڈسٹیشن (بقیہ نمبر64صفحہ12پر )
کے قریب واقع فائن فوڈ پروڈکٹس سے آئل،سنیکس،اورنج پاؤڈروغیرہ کے 4مختلف نمونے تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گیے۔ بوسن روڈپرواقع گرل 99،احمدسوئیٹس،برگرکنگ، نی ہاؤ،پیزاہٹ،آئیڈیل بیکرز،وہاڑی روڈ پیپلز کالونی اللہ وسایا چوک کے قریب واقع اسلم ہوٹل ،پاک اسلام ملک شاپ،عطار ملک شاپ،بٹ سپر سٹور،المدینہ ہوٹل،ذائقہ ریسٹورینٹ،شیر شاہ روڈنادرآباد کراسنگ پر واقع الاحمد ملک سنٹر، مہریہ چرغہ بروسٹ،سلورگرل باربی کیو،الرحمن سوئیٹس،النصیب چکن بروسٹ،کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکولائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔