ون ٹائم گرانٹ‘ 35 یوسیز کو 5 کے بجائے ایک لاکھ ملنے کا انکشاف
ملتان ( خبر نگار) ضلع ملتان کی 35نئی یونین کونسلوں کو ون ٹائم گرانٹ کی مد میں 5لاکھ روپے کے بجائے 1لاکھ روپے دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے متاثرہ یونین کونسلوں نے ضلعی چیئرمین ملتان کو تحقیقات کیلئے درخواست دینے کافیصلہ کر لیاہے بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی سیٹ مکمل ہونے سے قبل ضلع ملتان میں نئی بنائی جانیوالی 60یونین کونسلوں کو 5لاکھ روپے جبکہ پرانی یونین کونسلوں کو 1لاکھ روپے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
کی ون ٹائم گرانٹ دی گئی تھیں ، ایڈمنسٹریٹر او ر سیکرٹریز کے مشترکہ اکاونٹس کھولے گئے تھے تاکہ یونین کونسلوں کے دفاتر اور سیٹ اپ کو مکمل کیا جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ 35نئی یونین کونسلیں ایسی ہیں جن کو 5لاکھ روپے کے بجائے 1لاکھ روپے کی ون ٹائم گرانٹ دی گئی ہے جس سے متعلقہ سیکرٹریوں اور چیئرمینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متاثرہ یونین کونسلوں کے چئیرمین اور سیکرٹریز نے ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری کو تحقیقات کیلئے درخواست دینے کافیصلہ ہے۔