ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری زخمی‘ لاکھوں مالیتی زیورات ، موٹر سائیکل وارداتوں کی نذر
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، دیگر وارداتوں میں شہری نقدی رقوم، طلائی زیورات، موٹر سائیکلوں، مال مویشی و دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پل 16 دنیا پور روڈ کے رہائشی غلام مصطفی کو نامعلوم ملزمان نے لوٹنے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔ صدر کے علاقہ میں نوید کے بھانے سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے مال مویشی چوری، کوتوالی کے علاقہ میں(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
2 نامعلوم مسلح ملزمان نے عابد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ مالیتی موبائل، لیب ٹاپ، نقدی وغیرہ لوٹ لی۔ نیوملتان کے علاقہ میں مسلح ملزمان نے عمران سے 74 ہزار نقدی لوٹ لی۔ سیتل ماڑی سے عمیر کی موٹر سائیکل، سمیجہ آباد سے 2 مسلح ملزمان سرور کی موٹر سائیکل چھین گئے۔ گلگشت کے علاقے کے رہائشی ریاست علی کے گھر سے ایک لاکھ مالیتی پرائز بانڈ اور لیپ ٹاپ چوری، اسلم کے گھر سے ایک لاکھ 6 ہزار مالیت کا سامان الیکٹرانکس اور قاسم کے گھر سے قیمتی موبائل مالیتی ایک لاکھ چوری ہو گئے۔ دہلی گیٹ کے علاقے کے رہائشی فہیم کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ کے قیمتی پرندے نامعلوم چور چوری کر گئے۔ چونگی نمبر 1 کی رہائشی زبیدہ بی بی کے گھر سے 3 لاکھ 25 ہزار کا سامان الیکٹرانکس اور دیگر سامان چوری، شاہ شمس ڈیرہ محمدی کے رہائشی سلیم کے گھر سے مال مویشی ایک لاکھ 60 ہزار مالیتی چوری، مظفر آباد، منظور احمد کے گھر سے لاکھوں مالیت کا گھریلو سامان ریاض، مختار، الطاف وغیرہ چوری کر گئے۔ ممتاز آباد سے فرمان علی اور شاہد علی کی موٹر سائیکلیں چوری، تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ میں تین مسلح ملزمان نے حامد محمود وغیرہ سے 80 ہزار مالیت کے موبائل لوٹ لئے۔ تمام کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔