سزائے موت پانے والے 2مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم

سزائے موت پانے والے 2مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانیو الے 2 مجرموں کی سزاعمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملزم رمضان (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
نے اپیل دائرکی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ صدرکبیروالہ میں 8 مارچ 2006ء کوغلام حسین نے مقدمہ درج کرایاکہ ملزم نے اپنی زمین میں بکریاں چرانے پرکلہاڑی کے وار کرکے اس کے 45 سالہ بھائی غلام قاسم کو قتل کردیا ہے جس پر سیشن کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیاہے اس ضمن میں ملز م کے وکیل چوہدری فقیرمحمدنے دلائل دئیے کہ معمولی تلخ کلامی پر جھگڑاہوا جس میں دونوں فریق زخمی ہوئے اورفوری اشتعال کوجان بوجھ کرقتل کرنے کا الزام بنادیاگیاہے۔ اس طرح ملزم یسین نے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ سٹی میاں چنوں میں 12 فروری 2011 ء کو محمدجنیدنے مقدمہ درج کرایاکہ ملزم نے اپنی بیوی پر چوری کی تہمت لگانے کے رنج میں گھس کراس کے والدمحمد عارف کوگھر گھس کرچھری کے وارکرکے قتل کردیاہے جس میں ملزم کو سیشن کورٹ میاں چنوں نے 3 مئی2012 ء کو سزائے موت کا حکم دیا ہے ملزم کے وکیل شیخ جمشید حیات نے دلائل دئیے کہ ملزم کے بھائی ،بیٹے اوربھتیجے بھی موقع پر موجودتھے لیکن کوئی زخمی نہیں ہواہے اورتکنیکی غلطیاں موجود ہیں۔فاضل عدالت میں سرکارکی جانب سیپراسیکیوٹر چوہدری محمد اکبر پیش ہوئے۔