کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نوجوان جاں بحق
کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) کوٹ ادو کے نواحی علا قہ اڈا گلا ب کے رہا ئشی 20سالہ نوجوان اور اس کے ساتھ دوخواتین مو ٹرسائیکل پر کو ٹ ادو شہر آرہے تھے راستے میں اڈا گلاب سے ٹھواڑا آگے سامنے سے آنے والی تیزرفتار کا ر نے اوور ٹیک کر تے ہو ئے موٹرسائیکل کو ٹکر ما ردی جس(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کے نتیجہ موٹرسائیکل پر سوار 20سالہ نوجوان الطا ف موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا جبکہ دونو ں خواتین شدید زخمی ہو ئیں علا قہ مکینو ں کی اطلا ع پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر دونو ں خواتین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ڈیو ٹی پر مو جو د ڈاکٹر نے فو ری طبی امداد دینے کے بعد تشویشنا ک حا لت ہو نے کے با عث نشتر ملتا ن ریفر کر دیا ۔