منی لانڈرنگ، سیاست دانوں و شخصیات کیخلاف درخواست ، وکلاء بحث کیلئے طلب

منی لانڈرنگ، سیاست دانوں و شخصیات کیخلاف درخواست ، وکلاء بحث کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سینٹ میں اپوزیشن رہنماء چودھری اعتزاز احسن کو عدالت طلب کرنے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت حسین،سپیکر قومی اسمبلی سمیت 64سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے خلاف کاروائی کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث طلب کر لیا۔درخواست گزار بئیرسٹر (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر ترمیمی درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تین سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں ایک سو انچاس جائیدادیں خریدیں۔ فریقین کے وکلاء کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔