پنجاب یونیورسٹی میں کنٹریکٹ پر بھرتی 36ریٹائر پروفیسر ملازمت سے فارغ

پنجاب یونیورسٹی میں کنٹریکٹ پر بھرتی 36ریٹائر پروفیسر ملازمت سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں تعینات 36 ریٹائرڈ پروفیسرز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم خان نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں تعینات ریٹائرڈ پروفیسرز کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔یونیورسٹی سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ان پروفیسرز کو کنٹریکٹ پر متعلقہ شعبہ جات میں ہی تعینات کیا گیا تھا، جن پروفیسرز کے کنٹریکٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے سگے ماموں خواجہ محمد زکریا کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔اقبال اسٹڈیز کے ڈاکٹر سید محمد اکرم، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اے آر جعفری، لٹریری ہسٹری کے خواجہ محمد زکریا، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ڈاکٹر شوکت محمود،زوالوجی کے ڈاکٹر نسرین مظفر، ڈاکٹر سید اختر، کول ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر شفقت نواز، کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز ڈاکٹر محمد نواز چوہدری ، بدر الزمان اور کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز سے ڈاکٹر ریاض احمد کو بھی فارغ کر دیا گیا۔کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے نعیم میر، شعبہ فلاسفی سے ڈاکٹر ساجد علی، کالج آف ایکچوریل سائنسز سے محمد اویس، کیمسٹری سے ڈاکٹر جمیل انور کو بھی فارغ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر جمیل انور پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر جبکہ لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی تعینات رہے ہیں۔فلوریکلچر ریسرچ فارم سے جمیل خان، ساؤتھ ایشین اسٹڈیز سے جہانگیر تمیمی ، فزکس سے ڈاکٹر اعجاز مجتبیٰ غوری، آئی کیو ٹی ایم سے ڈاکٹر ارشد حسین چوہدری اور شعبہ اکنامکس سے سے اللہ دتہ،الیکٹریکل انجینئرنگ سے اختر حسین، کیمیکل انجینئرنگ سے ڈاکٹر شوکت علی، فارمیسی کالج سے ڈاکٹر فرخ ضیاء اللہ خان ،ہیلے کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس سے ریاض احمد، فوزیہ ناہید اور فدا حسین بخاری کو بھی فارغ کر دیا گیا۔لاء کالج سے سید ذوالفقار احمد، پاکستان اسٹڈی سنٹر سے سید فاروق حسنات، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے صبیحہ ذوالقرنین، ڈاکٹر نسیم اختر، کیمونیکیشن اسٹڈیز سے ڈاکٹر اجمل نیازی، پاکستان اسٹڈی سنٹر سے ڈاکٹر اقدس علی کاظمی، کیمیکل انجینئرنگ سے ضیاء اللہ چوہدری، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے محمود حسین، اور نواز چوہدری کو فارغ کر دیا گیا ہے۔مذکورہ ریٹائرڈ پروفیسرز کے فوری طور پر کنٹریکٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کہتے ہیں کہ ریٹائرڈ پروفیسرز کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق فارغ کیا گیا ہے اور ان کے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کی بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ متعلقہ شعبہ جات میں مطلوبہ ریسرچ سرگرمیاں کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔