3 ماہ کے دوران آتشزدگی کا تیسرا واقعہ نامعلوم شخص نے آگ لگائی ‘ پلازہ مالکان
ملتان(کرائم رپورٹر)3ماہ کے دوران لنڈا بازار میں 3بار آتشزدگی کا (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
واقعہ دیکھنے میں آیا ہے،پلازہ مالکان رانا وکیل اور ریاض کاکہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے جان بوجھ کر آگ لگائی ہے۔جس کے نتیجے میں ان کا 33لاکھ مالیت کا کپڑا اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔دوسری جانب پرائز بانڈ کی دکان کے مالک شہزاد کے مطابق اس کا 2لاکھ مالیت کا نقصان ہوا،اسی طرح نجی بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدی سے ان کا کچن اور باتھ روم متاثر ہوا ہے۔