چڑیا گھر میں متعدد آسامیاں خالی ، ڈیلی و یجرز سے کام چلایا جانے لگا
لاہور(دیبا مرزا سے) لاہور چڑیا گھر کی نا مکمل قانون سازی اس محکمہ کے ملازمین کے لئے وبال جان بن گئی اور اس کی وجہ سے ان ملازمین کی پروموشن اور خالی آسامیوں کو مکمل کرنا بھی ایک مسئلہ بن کررہ گیا ہے اورمحکما نہ رولز نہ ہو نے کی وجہ سے یہاں کی متعد د خالی آسامیوں پر ڈیلی ویجز ملازمین رکھ کر کام چلایا جارہا ہے اور اب یہ ڈیلی ویجز ملازمین بھی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے لئے درد سر بن کررہ گئے ہیں کیونکہ انہوں نے عدالت سے انہیں مستقل کرنے کا کیس دائر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر کے انتظامی معاملات کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاز متوں کے حوالے سے کوئی محکمانہ رولز نہ ہونے کی وجہ سے چڑیا گھر اور محکمہ جنگلی حیات کے درمیان چڑیا گھر کی انتظامیہ شٹل کاک بن کر رہ گئی ہے اور اس سلسلے میں چٹریا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں ملازمین کی کچھ خالی آسامیاں ہیں لیکن ہم ان کو بھرتی کرنے سے اس لئے قاصر ہیں کہ محکمانہ رولز نہ ہونے کی شق ہمارے آڑے آ رہی ہے اور اسی وجہ سے ہم فی الحال ڈیلی ویجز ملازمین کے زریعے کام چلا رہے ہین لیکن یہ ڈیلی ویجز بھی مستقل ہونے کے لئے عدالت چلے گئے ہیں لیکن ہم اس کے باوجود ان کے لئے کچھ نہیں کر سکتے ،تاہم ابھی چند روز پہلے ہماری ڈی جی جنگلی حیات سے میٹنگ ہو ئی ہے جس میں انہون نے ہمیں سروسز رولز بنا نے کا کہا ہے جس پر کام مکمل ہو چکا ہے ۔اس سلسلے میں جب محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم با رہا دفعہ اس حوالے سے ڈائر یکٹر چڑیا گھر سے بات کر چکے ہیں لیکن لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے جس کی وجہ یہ مسلۂ جوں کا توں ہے لیکن ابھی اس مسئلہ پر پرا سس کا عمل جاری ہے جلد ہی اس معا ملہ کو حل کر لیا جا ئے گا ۔۔۔