قصور میں بچے سے بداخلاقی کیخلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے قصور میں 8سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔عمران دو رز سے لاپتہ تھا اچانک اس کے لاش ایک مل کے قریب سے بوری بند لاش ملی۔پولیس نے اب تک اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیاملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ۔نبیلہ حاکم علی نے مزید موقف اختیار کیا۔قصور کے نواحی علاقہ قیصر گڑھ میں 8سالہ عمران کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور پھر اس کی لاش بوری میں بند کرکے رات اندھیرے میں ایک مل کے قریب ملزمان پھینک کر فرار ہو گے۔میری استدعا ہے کہ اس واقع میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزادی جائے اور ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے ۔