کرپشن کے بڑے مگرمچھوں کوپکڑنے اورحساب لینے کاوقت آگیا

کرپشن کے بڑے مگرمچھوں کوپکڑنے اورحساب لینے کاوقت آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ موٹرویز،ریڈیو پاکستان،پی آئی اے،ریلوے جیسے قومی داروں کو گروی رکھ کر قرضہ لیکرپاکستان کوملکی وغیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبا کراپنی تجوریاں بھرنے اورعوام کوکنگال کرنے والے کرپشن کے بڑے مگرمچھوں کوپکڑنے اورحساب لینے کاوقت آگیا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ گڈگورننس ،جعلی ترقی کے اشتہاراورشفافیت کے ڈھول پیٹنے والے حکمرانوں نے 8 سالوں میں 14 ہزار ارب روپے کے قرضے لیکرکشکول توڑنے کے بجائے اس کا سائز بڑا کرکے قومی اداروں کو گروی رکھ کرپوری قوم کو بھکاری بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آکراپنی تجوریاں بھرنے اورغریب قوم کے خون پسینے کی کمائی پرڈاکہ مارنے والے حکمرانوں کا کرپشن والا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے اورپاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکرپشن کے بڑے مگرمچھ پناما لیکس کے جال میں پھنس چکے ہیں ان کا احتساب ہوگیا توپاکستان کے سارے قرضے ،اندھیرے ہمیشہ کیلئے ختم جائیں گے ۔