بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے ، محمددستگیر ، راؤ ظفر علی : عارف صادق
لاہور(فورم :دیبا مرزا :اہتمام آصف شاہ :تصاویر :علی رضا)چیئر مین یو نین کونسل 206محمد دستگیر خان ،جنرل کونسلر راؤ ظفر علی،جنرل کونسلر عارف صادق، ورکرندیم عنایت نے ’’پاکستان فورم‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ دور کا بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے ،کارکن کا اصل کام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے ،اختیارات کی جنگ کے بجائے لو گوں کو بنیادی سہولیات فراہم کر نا ہے۔چیئر مین محمد دستگیر خان نے بلد یا تی نظام کے حوالے سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ میرے حلقہ میں ہمارے لیڈر خواجہ احسان رفیق، اور سلمان رفیق کی قیادت میں لو گو ں کو بنیادی سہو لیات کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے پینے کے صاف پا نی کی فراہمی سمیت ،سڑکوں کے جال بچھا دیئے گے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نما ئندوں کا اصل کام لو گو ں کو سہو لیات ڈلیور کر نا ہے نہ کے ہم ایک دوسرے سے اختیارات کی جنگ لٹرتے رہیں انہو ں نے کہا کہ ویسے بھی اختیارات اللہ کی ما نت ہو تے ہیں ان میں خیانت قطعی طور پر نہیں ہو نہی چا ہیے جنرل کو نسلر راؤ ظفر علی نے کہا کہ ویسے تو یو نین کو نسل میں تقریبا تما م تر سہو لیات مو جو د ہیں لیکن علا قہ میں پارک مو جود نہیں انہوں نے حکو مت سے اپیل کی ہے ان کے علا قہ میں جب بھی کو ئی خو شی یا غمی کا مو قع آ تا ہے تو ہمارے پاس جگہ نہیں ہو تی لیکن اگر علا قہ کو ایک پا رک میسر ہو جا ئے تو ہمارا یہ عوا می مسلۂ حل ہو جا ئے گا ۔جنرل کو نسلر عارف صادق کا کہنا ہے کہ ہماری یو نین کو نسل واحد کونسل ہے جس میں اقلیتوں کو برابری کی سطح پر حقوق حا سل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمں اپنے مخصو ص تہوراوں پر ان کی طرف سے خصو صی تحائف بھی ملتے ہیں ۔دستگیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور اس کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت اس کا کام ہے ۔یہ واحد جما عت ہے جس نے ملک میں تر قیا تی کا موں کے جال بچھا دیئے ہیں اور ملک میں جا ری حالیہ دہشت گر دی کے لہر سے ہم ڈر نے والے نہیں ہیں اور ہم کبھی بھی دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کا میاب نہیں ہو نے دیں گے بلکہ ان کو ان کے منتقی انجان تک پنچا کر سانس لیں گے ۔۔۔