شیر شاہ، بوسن ٹاؤن، نادرن بائی پاس کے ملحقہ علاقے لاوارث، عملہ صفائی واپس بلا لیا گیا
ملتان(سپیشل رپورٹر) حکمران جماعت کی ضلع ملتان میں من پسند بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شاخسانہ نتائج شہریوں کو بھگتنا ہوں گے ۔ سابق ٹی ایم اے سٹی اور ٹاؤنز دور میں شہری حدود کے واقع علاقے ضلع کونسل کی حدود میں نکال دیئے گئے اور رہی سی کسر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے پوری کروی اور انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی نئی حدود (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
سے بالیر صفائی کے امور سرانجام دینے والے سینٹری ورکروں کو فوری طور پر کارپوریشن کی 68یونین کو سکول میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2015ء سے قبل ضلع متلان کی ہونے والی حلقہ بندیوں پر حکمران جماعت کی پسند اور ناپسند کا خاص خیال رکھا گیا جس وجہ سے سابق ٹی ایم اے سٹی اور ٹاؤنز دور کے بیشتر ایسے علاقے جوکہ شہری حدود کا حصہ تھے اور وہاں پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے امور سرانجام دے رہی ہے۔ ایسے علاقے اب میونسپل کارپوریشن کی حدود سے نکال کر ضلع کونسل ملتان کا حصہ بن چکے ہیں اور اپنے روز مرہ معمولات میں غرق شہری اپنے اوپر ڈھائے جانے والے اس ظلم سے بے خبر ہیں ذرائع کے مطابق ایسے علاقوں میں شیر شاہ روڈ کے محلقہ علاقے ، بوسن روڈ سے محلقہ آبادیاں ، نادرن بائی پاس سے محلقہ علاقے شامل ہیں اب معلوم ہوا ہے ایسے تمام علاقوں کے سینٹری ورکروں کی فہرستیں تیار ہوچکی ہیں جن کی تعداد 96بتائی جارہی ہے اور ان سینٹری ورکروں کو بہت جلد ان علاقوں سے واپس بلائے جانے کا امکان ہے۔