سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ آپریشن، ڈاکٹرز کی اندھی کمائی کاذریعہ بن گئے

سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ آپریشن، ڈاکٹرز کی اندھی کمائی کاذریعہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)نشتر سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نجی کلینکس پر مریضوں ج کو بھاری فیس لیکر چیک کرتے ہیں اور جن مریضوں کو آپریشن کیلئے داخل ہونا پڑتا ہے متعلقہ وارڈز کے ڈاکٹرز اپنے ننجی کلینکس کے نسخہ پر ہی سرکاری ہسپتال کے وارڈ میں داخلہ لکھ دیتے ہیں اور متعلقہ وارڈز کا عملہ مریض کو پرائیویٹ نسخہ پر ہی داخل کردیتا ہے اور مریض کا نام ہی فوری طور پر لسٹ میں لکھ دیا جاتا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نجی کلینکس پر مریضوں سے سرکاری ہسپتال میں آپریشن کرنے کا معاوضہ اور معاملات طے کرتے ہیں اور مریضوں کو ورغلانے کا یہ طریقہ ہے کہ انہیں کہا جاتا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )
کے اخراجات زیادہ آئیں گے اور اگر یہی آپریشن وہ سرکاری ہسپتال میں کرتے ہیں تو اس سے ان کے اخراجات کم آئیں گے اس طرح سے پرائیویٹ مریض کا سرکاری ہسپتال میں آپریشن اور علاج سرکاری خرچ پر کردیا جاتا ہے اور ہسپتالوں کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اس بارے میں عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریب مریض آپریشن کی غرض سے داخلے کیلئے آؤٹ ڈور کے چکر لگاتے رہتے ہیں اور انہیں داخلے کیلئے کمی تاریخیں دے دی جاتی ہیں مگر پرائیویٹ نسخہ پر مریضوں کا داخلہ بھی بروقت کردیا جاتا ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کے پرائیویٹ نسخہ پر مریضوں کے وارڈ میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔