ایکسین، ایس ای اور فرنٹ مین کی ٹرائیکا، میپکو کینٹ سرکل میں 62کروڑ کا فراڈ
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) نیب ملتان بیورو نے میپکو کینٹ سرکل میں 60کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کروانے اور کروڑوں روپے مالیت کے ناجائز نقشہ جات بنانے کے الزام میں ایکسین جاوید وینس ، ایس ای اکرم بھٹی اور فرنٹ مین جاوید نیاز کے خلاف شکایات کی چھان بین شروع کردی ۔ نیب ترجمان کے مطابق ایکسین جاوید وینس اور ایس ای اکرم بھٹی نے کینٹ سرکل میں تعیناتی کے دورا ن میپکو کو مختلف طریقوں سے 625ملین روپے سے زائد نقصان پہنچایا ۔ لیگی رہنما جاوید نیاز نے فرنٹ مین کے طور پر کام کیا میپکو ٓفسران نے غیر قانونی طو رپر بل ریوائز کئے ۔ اختیارات کا ناجائز استعمال (بقیہ نمبر67صفحہ12پر )
کرتے ہوئے ٹیرف میں ہیرا پھیری کی کمرشل میٹر کو گھریلو ظاہر کیا جبکہ انڈسٹریل سیکٹر کو بڑے پیمانے پر غیرق انونی طریقے سے فائدہ پہنچایا ۔ ان دونوں افسران کے خلاف وزارت پانی وبجلی کی جانب سے ایک 3رکنی انکوائری کمیٹی شکیل دی گئی ۔ جس کے سربراہی فیڈرل کمپلینٹ سیل کے ڈائریکٹر سید سلیم احمد تھے ۔ اس ٹیم نے صرف چیدہ چیدہ بلز چیک کئے اور 625ملین کے فراڈ کی نشاندہی کی ۔ جس کی روشنی میں دونوں افسران کی معمولی سرزنش کی گئی اور پھر کیس دبا دیا گیا ۔ اس انکوائری کمیٹی نے فرنٹ میں جاوید نیاز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی معلوم ہوا ہے جاوید نیاز نے فرنٹ مین کے طور پر کروڑوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنارکھے ہیں جبکہ میپکو افسران پر 10کروڑ روپے کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے ۔