ہائی کورٹ کے باہر سے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش

ہائی کورٹ کے باہر سے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے باہرسے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش پر ہنگامہ کھڑاہوگیا جبکہ تشددسے خاتون کے سسرالی رشتہ دارزخمی ہوگئے ا ور2 گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس پر پولیس تھانہ کینٹ نے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق ڈی جی خان کی ماریہ اورشہبازنے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھاکہ انھوں نے اپنی پسند اورآزادمرضی سے شادی کرلی ہے جس پر انکے رشتہ دارناخوش ہیں اورپولیس کے ساتھ مل کرانھیں ہراساں وپریشان کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس میں گزشتہ روز سماعت پر دونوں میاں بیوی اپنے رشتہ داروں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
کیساتھ عدالت میں پیش ہونے کے لئے پہنچے تو وہاں پہلے سے خاتون کا والد خادم حسین بھی دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ موجود تھا جنہوں نے خاتون کو اغواکرنے کی کوشش کی جس پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے جھگڑپڑے اس دوران دونوں میاں بیوی موقع ملنے پربھاگ گئے نیز لکڑی کے ڈنڈے اورسوٹے لگنے سے موقع پر موجود ایک ویگن اورایک کارکے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ خاتون کا سسر 46 سالہ بلال،دیور25 سالہ افتخار اورکزن 24 سالہ محمدمراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کرادیا گیا ہے نیز باقی افرادفرارہونے میں کامیاب ہوگئے اس موقع پر سڑک میدان جنگ بن گئی اورٹریفک بلاک ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کینٹ بھی پہنچ گئی اورکارروائی شروع کردی ہے۔