مختلف حادثات میں 8ہلاک، خاتون نے خودکشی کر لی

مختلف حادثات میں 8ہلاک، خاتون نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، تلمبہ، محسن وال، بوریوالا، صادق آباد، ڈہرکی(کرائم رپورٹر، نمائندگان)حادثات میں 8ہلاک، ،خاتون نے خودکشی کرلی، ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق سالارواہن کی 17 سالہ ارشاد بی بی نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی، ممتاز آباد سے40سالہ نشئی کی لاش ملی ،خان گڑھ کی شادی شدہ خاتو ن سائم بی بی نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خودسوزی کر لی،ملتان کے نایاب،شمشاد بی بی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
، رمضان، شاکر، ثناء، نور فاطمہ،سونیاسمیت دیگر نے زہر پی لیا جنہیں نشتر علاج کیلئے لایا گیا ہے۔محسن وال، تلمبہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اتفاقیہ گولی چل جانے سے 62سالہ خاتون جاں بحق تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر1ایٹ اے آرکے رہائشی نصیراحمد گجرکے گھرپرشادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران دس سالہ حمزہ ولد محمد سلیم گجرنے کمرے میں موجودبھری ہوئی بندوق سے کھیلنا شروع کردیااسی دوران اتفاقیہ گولی چل گئی جوسامنے بیٹھی 62سالہ خاتون سروربی بی زوجہ خورشیدقوم گجرکوجا لگی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بھق ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ تلمبہ نے موقع سے بندوق قبضہ میں لے لی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔پولیس تھانہ تلمبہ نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ پہنچا دی ہے اورمصروف تفتیش ہے۔بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق مجاہد کالونی کا رہائشی جوتوں کا تاجر ارشاد احمد رحمانی گذشتہ شام سات بجے اپنی بیوی صغریٰ بی بی کو ساتھ لے کر اپنی موٹر سائیکل 125پر شہر جا رہا تھا کہ داتا فلور ملز کے قریب ایک تیز رفتارٹرک اپنے آگے جانے والے گنے سے لوڈ ٹرالر کو اوورٹیک کر رہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والا موٹر سائیکل اس کے نیچے دھنس گیا ارشاد احمد کی بیوی جھٹکے کے ساتھ موٹر سائیکل سے گر کر بچ گئی جبکہ ارشاد کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور سر پر بھی زخم آئے اسے فوری طور پر ایمبولینس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا پولیس تھانہ سٹی نے ٹرک قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ۔صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق مزدور کالونی صادق آباد کارہائشی نذیرا حمد اپنی والدہ سگڑ بی بی ‘ بیوی مائی مریم ‘ چھ سالہ بیٹے اور تین ماہ کی بیٹی نسرین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ملوک شاہ سے واپس اپنے گھر مزدور کالونی جارہا تھا کہ جب وہ بستی مصوریاں کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دے ماری ، جس کے نتیجہ میں نذیرا حمد اسکی والدہ سگڑ بی بی اور تین ماہ کی بیٹی نسرین موقع پر ہلاک جبکہ بیوی مائی مریم اور چھ سال کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا، ڈرائیور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا مقامی پولیس نے واقعہ کی کاروائی شروع کر دی ہے ، حادثہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ میں سوگ برپا اور لواحقین کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ڈہر کی کے نامہ نگار کے مطابق گھوٹکی کے قریب یارولوندملک موڑکے مقام پر دوتیزرفتارموٹر سائیکلوں میں آمنے سامنے زودارٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں 20سالہ نوجوان پیر بخش مہراور40سالہ شعبان نوہانی موقع پر ہلاک یارولوند تھانہ کی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاکے حوالے کردی ہیں حادثے کا سبب تیزرفتاری بتایا گیا ہے ۔