دہشتگرد وں کے حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،فپواسا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)نے ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، اللہ کے فضل سے دہشت گردوں کے خلاف ہم کامیاب ہوں گے۔ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، پنجاب چیپٹر کے صدر ڈاکٹر سہیل آفتاب ، نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اساتذہ برادری غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
، ڈاکٹر محبوب حسین نے سیکورٹی فورسز کے کردار کو بھی سراہا، جس انداز سے وہ دشمنوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔