گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں 97سالہ کھیلوں کی اختتامی تقریب
لاہور(پاکستان رپورٹ)گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور میں 125سالہ تقریب کے سلسلے کی 97 سالہ کھیلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سید رضا علی گیلانی تھے۔دیگر مہمان اعزاز میں پروفسیر ظفر عنایت (ڈائریکٹرکالجز) پروفیسر نعیم اکبر یٰسین، پروفیسر امجد علی شاکر،پروفیسر توصیف صادق تھے۔صوبائی وزیر تعلیم نے محمد عمران کو بیسٹ اتھلیٹ اور محمد رشید خان (کیپٹن آف جمناسٹک ٹیم) نمرہ خالد اور فارعہ اعجاز کو انعامات دیئے۔ پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید نے مہمان خصوصی سید رضا علی گیلانی کو کالج سووینئر دیا اور ڈائریکٹر کالجز کو وزیر تعلیم کی طرف سے سووینئر دیا گیا۔ چیئرمین سپورٹس پروفیسر جاوید اختر، پروفیسر شاہد الرحمٰن پروفیسر غضنفر علی،محمد افضل حسین،محمد رضوان،عبدالستار راہی،سید مشتاق حسین، اور حافظ محمد کاشف نے ان تقریبات کی تیاری میں شب وروز محنت کی۔پرفیسر محمد زاہداعوان نے ادبی انداز میں کمپئرنگ کی۔علاوہ ازیں پروفیسر انور سعید (وائس پرنسپل) پروفیسر ڈاکٹر غضنفر علی وڑائچ، پروفیسر ناظم حسنین اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔پروفسیرطاہر جاوید(پرنسپل) نے وزیر تعلیم کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اسلامیہ کالج لاہور تاریخ پاکستان میں خاص اہمیت رکھتا ہے کہ جہاں قائد اعظم محمد علی جناح گیارہ بار تشریف لائے۔
Back to