دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردپیدا کرنیوالی نرسریوں کوتباہ کرنا ہو گا،عبدالسمیع

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردپیدا کرنیوالی نرسریوں کوتباہ کرنا ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہاہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات حکمرانوں کی بے بسی کا کھلم کھلا اظہار کررہے ہیں انہیں ملک و قوم سے زیادہ اپنے کاروبار ، خاندانی اثاثوں اور بیرون ممالک آف شور کمپنیاں کی فکر ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گرد پیدا کرنے والی نرسریوں کو تباہ اور ان کے سہولتکاروں کو بے نقاب اور ہر طرح کی دہشت گردی کا قلع قمع سمیت ملکی امن و سلامتی کو درپیش کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشاورت سے متفقہ لائحہ عمل اور قانون سازی کرنا ہوگی۔