پی پی پی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ

پی پی پی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) سابقہ چیئرمین پاکستان سینیٹ اورسنٹرل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری ، حیدر زمان قریشی ، عامر فداء پراچہ انچارج پی پی پی سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد ، نے گزشتہ روز پی پی پی سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ، جہاں صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجا ب قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب ندیم افضل چن نے انہیں خوش آمدید کیا اس موقع پر مختلف امور پر گفتگو کی کئی ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

پارٹی امور بھی زیر بحث آئے۔ بعد ازاں پارٹی رہنما سینیٹر کاظم خان مرحوم کے گھر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے فاتح خوانی کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔