ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کاامن خراب کر رہی ہیں،تبسم انواروھرہ
لاہور (لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی مرکزی ر ہنما تبسم انواروھرہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ انتہائی تشویش ناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کاامن خراب کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔جب تک ان عناصر کاقلع قمع کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدمات نہیں کیے جاتے ملکی حالات بہترنہیں ہوسکتے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ معصوم اور بے گناہ جانوں سے کھیلنے اور امن کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ایسی پالیسیاں بنائے جن سے عوام کو تحفظ کا احساس ہو۔سیاسی عدم استحکام،کرپشن اور دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں اس وقت صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔