دنیا کے بہترین ممالک میں پاکستان کاپانچواں نمبر

دنیا کے بہترین ممالک میں پاکستان کاپانچواں نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پوری دنیا کی سیر کرنے والی نوجوان امریکی لڑکی نے اپنے10بہترین ممالک کی فہرست جاری کردی ہے، ڈیلی ٹیلی گراف کیمطابق کیسی ڈی پیکول 18ماہ میں مختلف ممالک کی سیر کی ہے،اس دوران اس نے مختلف ممالک کی خوبصورتی کا جائزہ لیالوگوں سے بھی ملی ،اس نے اپنے سفر کی داستان بھی بیان کی ہے، سوشل ویب سائٹ ’’انسٹا گرام‘‘پر تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس پر مختلف ثقافتوں کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔یہ لڑکی 18ماہ کے دوران دنیا کے 196ممالک کی سیر کرنے والی پہلی لڑکی ہے،اس نے اپنے 10بہترین ممالک کی فہرست جاری کردی ہے اس فہرست میں پاکستان کا نمبر پانچواں ہے،کیسی کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ایشین ثقافت بارے جاننا ہے اور کھانوں سے لطف اندوز ہونا ہے تو پاکستان کی سیر کرے،پاکستان میں مجھے تعلیمی اور ثقافتی لحاظ سے بہت سے تجربات حاصل ہوئے ہیں۔