ہماری دفاعی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا تو امریکہ کے چہرے پر زور دار تھپڑ مارینگے : ایران
تہران ( نیٹ نیوز ) ایران میں جاری جنگی مشقیں ختم ہو گئی ہیں اور ایرانی انقلابی گارٖڈز کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کی دفاعی صلا حیتوں کا غلط اندازہ لگا یا تو اسے اپنے گال پر ایک زوردار تھپڑ کی توقع رکھنی چاہئے ۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صادرتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ایران کے بارے میں رویہ سخت کرنے کا اشارہ دیا تھا اور اس کے بیلسٹک میزائل تجربہ کا نوٹس لینے کی بات کی تھی ۔ انقلابی گارڈز کی امینی فورس کے کمانڈرجنرل محمدپاک پور نے کہا کہ دشمن کو ہمارے بارے میں غلط اندازہ لگانے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے اور اگر اس نے ایسی غلطی کی تو اس کے چہرے پر زوردارتھپڑ لگے گا۔ ایران کی تین رقوزہ جنگی مشقوں میں راکٹوں ، توپخانے ،ٹینکوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا ، انہوں نے کہاکہ یہ جنگی مشقیں دنیا کیلئے اس بات کا اشارہ ہیں کہ کوئی پاگل پن کا اقدام نہ کیا جائے ۔ سب نے ہماری زمینی طاقت کو دیکھا ہے جس میں ارڈز نے جدید ترین راکٹ بھی چلائے ہیں ۔