رینجرز کے 5ونگ 60روز کیلئے پنجاب بھر میں تعینات
اسلام آباد،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دیدی،رینجرز کے5ونگ 60 روز کیلئے پنجاب بھر میں تعینات کیے جائیں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔رینجرز کو دو ماہ کیلئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پنجاب میں کارروائیوں کا اختیارحاصل ہوگا۔بدھ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی۔بدھ کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی،رینجرز کو اختیارات کی سفارش پنجاب کی ایپکس کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی،اختیارات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 60دن کیلئے دیئے جارہے ہیں،رینجرز دہشتگردوں کے خلاف پولیس اور دوسرے اداروں کی معاونت کریں گے۔ پنجاب میں رینجرز کے تین ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار بھی آپریشنز میں رینجرز کے ساتھ ہوں گے۔ کارروائی کے بعد مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج ہو گا۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،صوبوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہیں،دہشتگرد اور ان کے سہولت کار جہاں بھی ہوں گے ان کا تعاقب کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں،سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مضبوط اعصاب،قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،پنجاب رینجرز کے5ونگ مختلف شہروں میں تعینات کیے جائیں گے،نئے حکم نامے کے تحت 60روز کیلئے رینجرز تعینات ہوگی ،1997ء کے ایکٹ کے تحت پنجاب رینجرز کو اختیارات دئیے گئے ہیں،انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے سیکشن2اور4کے تحت کارروائی کے مکمل اختیارات حاصل ہونگے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کے وضع کردہ مقامات پر رینجرز کارروائی کرسکے گی۔
رینجرز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 60روز کیلئے رینجرز تعینات رہے گی ضرورت پڑنے پر توسیع ہوسکے گی۔وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پہلے بھی رینجرز کی مددحاصل تھی،اب رینجرز خود بھی کارروائیاں کرسکیں گے،ابتدائی طور پر 60روز کیلئے رینجرز تعینات رہے گی ضرورت پڑنے پر توسیع ہوسکے گی۔سانحہ گلشن پارک میں بیرونی عناصر شامل تھے جنہیں سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا ہے،کسی بھی صورت دہشتگردوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی،اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،انٹیلی جنس بنیاد پر فیصلہ کیا جاسکے گا۔
رانا ثناء اللہ