خیبر ایجنسی ، پاک فضایہ کی بمباری ، 5دہشتگرد ہلاک ، 3ٹھکانے تباہ
راولپنڈی(اے این این) خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اورٹھکانے تباہ کردیے گئے،کارروائی میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے راجگال میں رات گئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاک فضا ئیہ کے جیٹ طیاروں سے کی گئی بمباری میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بمباری میں3 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔کارروائی افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں کی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اورداعش سے ہے۔
بمباری