پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ’’ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ’’ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور،راولپنڈی (کرائم رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے امن دشمنوں کیخلاف آپریشن ’’رَدّْالفَسَاد ‘‘شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں پنجاب کے تمام کور کمانڈرز نے شرکت کی جبکہ پنجاب رینجرز اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آپریشن ’’ردالفساد‘‘نیشنل ایکشن پلان کاحصہ ہے جس کے دوران پنجاب میں رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی آپریشن میں حصہ لیں گیاور بڑے پیمانے پرکارروائیاں کرسکیں گے ۔ آپریشن ’’رَدّْالفَسَاد ‘‘شروع کرنے کا مقصد اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم بنانا اور دہشت گردوں کا بلاتفریق خاتمہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کامزیدکہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اور یہ آپریشن ملک بھر میں ہو گا جس میں فضائیہ اور بحریہ بھی شامل ہونگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو اسلحہ سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا آپریشن کے اہم جز وہیں، جبکہ آپریشن کا مقصد ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔موجودہ آپریشن جاری رکھنے کیساتھ ساتھ بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ ملک بھر میں غیر قانونی اسلحہ و گولہ بارود کی روک تھام کا عمل بھی آپریشن کا حصہ ہو گا۔اجلاس سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بارڈر مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔دہشت گرد کہیں بھی ہوں، انہیں نکالا جائے گا اور مارا جائے گا۔
رد الفساد

مزید :

صفحہ اول -