سرتاج عزیز کی ایرانی وزیر خارجہ،وزیر دفاع سے ملاقات،اپنی اپنی زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز مختصر دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں،دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ،وزیر دفاع سے ملاقات بھی کی ہے،پاکستان اور ایران نے اپنی زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے پر اتفاق کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایران کا دورہ کیا ہے ،ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ہے اس ملاقات کے دوران علاقائی،عالمی اموربالخصوص افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے، دونوں رہنماؤں نے دہشتگردوں،اسمگلرزکوایک دوسرے کی علاقائی حدودسے آپریٹ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد پر2 اضافی بارڈرکراسنگ پوائنٹس کھولنے میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے، دونوں ملکوں کا بارڈر سیکیورٹی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہوا ہے،مشیر خارجہ کے ہمراہ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ضمیرالحسن شاہ بھی تھے،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ایران کے وزیر دفاع و لاجسٹک سے بھی ملاقات کی ہے، پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ایرانی وزیرخارجہ نیمشیر خارجہ سرتاج عزیزکے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔