سینئر صحافی چودھری مقیم گجر کی والدہ سپرد خاک،رسم قل جمعہ کو ہوگی
چیچہ وطنی(نمائندہ خصوصی)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری وسیم گجر ،سینئر صحافی روز نامہ پاکستان چوہدری مقیم گجر اور چوہدری نعیم عرف منا گجرکی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔مرحومہ کوہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گاؤں 18/11-L چیچہ وطنی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں وکلاء ،سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ مرحومہ کی رسم قل24 فروری بروزجمعہ صبح10 بجے ان کے آبائی گاؤں میں اداکی جائیگی۔